ویب ڈیسک: اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے آگے امریکی صدر بھی ہار مان گئے، امریکی صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی ممکن ہے مگر غزہ میں نہیں۔
جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی میں بے بس ہے، تاہم اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹ سکتے ہیں کہ معاملہ کچھ دیر کیلئے ختم ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کوشش کی جا چکی لیکن اسرائیل کو حق دفاع حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی ممکن ہے مگر غزہ میں نہیں، تمام ممالک اور عالمی سطح پر کوششیں کی جا چکیں، لیکن کسی کو کامیابی نہ مل سکی۔
Load/Hide Comments