ویب ڈیسک: لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور علی امین بری کر دیئے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس سے بری کر دیا۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر کو بھی کیس سے بری کر دیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواست پر سول جج شہزاد خان نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماوں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments