2افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے

ڈی آئی خان، شکار کی غرض سے جانےوالے 2افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شکار کی غرض سے جانےوالے 2افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت قمر بلال اور بختیار خٹک کے نام سے ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے قمر بلال کنڈی نجی بینک کے منیجر ہے، جبکہ بختیار خٹک گومل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ہیں۔ بختیار خٹک کی نعش کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، تاہم قمر بلال کی نعش کی تلاش تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شکار کی غرض سے جانےوالے 2افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے، ان میں‌سے ایک کی نعش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے.

مزید پڑھیں:  استور بس حادثہ : زندہ بچ جانیوالی دلہن نے روداد سنا دی