ویب ڈیسک: 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے بھی پہنچ چکے ہیں۔
سینیٹ کا اجلاس چار مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 8 بجے شروع ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس تین مرتبہ کی تاخیر کے بعد ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ہر صورت آئینی ترامیم پیش کر کے منظور کروانے کی کوشش کریں گے۔
اس سے قبل آج وفاقی کابینہ ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کئے گئے تھے تاہم بار بار التوا اور مقررہ وقت کی تبدیلی کے بعد اب قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 9 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس 8 بجے شروع ہوگا۔
اس حوالے سے سیکورٹی کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاوس کےباہر موجود ہے۔
Load/Hide Comments