چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

مخصوص نشستیں : چیف جسٹس نے دوسری وضاحت پر جواب مانگ لیا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ 8ججوں کی دوسری وضاحت جاری ہونے پر عملے سے جواب مانگ لیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈپٹی رجسٹرار ، مجاہد محمود ، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے وضاحت طلب کرلی ۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟
ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں ان سے سوال کیا گیا ہے کہ بغیر اوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر کیسے جاری ہوئی؟۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے حوالے سے دوسری وضاحت جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پابند کیا تھا کہ وہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے۔

مزید پڑھیں:  حج پالیسی 2025 کی منظوری ایک بار پھر تاخیر کا شکار