ویب ڈیسک: حماس کے شہید ہونے والے سربراہ یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق یحییٰ سنوار کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔
یحییٰ سنوار 16اکتوبر کو غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، اسرائیلی فورسز کی جانب سے یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل کی ایک ڈرون ویڈیو بھی جاری کی تھی ۔
اسرائیلی فورسز نے بعد ازاں یحییٰ سنوار کی ایک اور ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہیں صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپ کرتے اور کھڑکی سے فائرنگ کرتے دکھایا گیا۔
اسرائیلی فورسز نے یحییٰ سنوار کی شناخت کی تصدیق کے لیے ان کے دانتوں کا ٹیسٹ کیا اور جسم کا کچھ حصہ کاٹ کر ڈی این اے کے لیے ساتھ بھی لے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یحییٰ سنوار کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔
یحییٰ سنوار کا پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر چین کوگل نے امریکی اخبار کو بتایا کہ پہلے حماس رہنما کے ہاتھ میں میزائل یا ٹینک کے شیل سے زخم ہوا۔
ڈاکٹر چین کوگل نے مزید بتایا کہ یحیی سنوار نے اپنے زخمی بازو سے بہتے خون کو روکنے کے لیے تار سے باندھا لیکن ان کا بازو ٹوٹ چکا تھا۔
Load/Hide Comments