ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) قیادت کا پارٹی کے11ارکان سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔
ذرائع نے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے آئینی ترامیم کے حوالے موجودہ صورتحال میں پارٹی کے 2سییٹرز اور 9ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔
دوسری جانب قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عمر ایوب نے بھی 7ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہورہا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ قائم نہیں ہورہا ۔
Load/Hide Comments