پشاور میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ

پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ تہکال کی حدود محلہ دائودزئی تہکال پایاں میں پیش آیا جہاں فریق اول منان ولد عبد الرزاق وغیرہ اور فریق دوم عبداللہ ولد نور خان وغیرہ نے جائیداد کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول منان ولد عبد الرزاق لگ کر جاں بحق جبکہ دوسرے فریق سے عبد اللہ ولد نور خان اور راہگیر عبد اللہ ولد عالم خان لگ کر زخمی ہو گئے ۔
مقامی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم جبکہ مجروحین کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردیئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں گرینیڈ دھماکہ، 4 بچے زخمی