ویب ڈیسک: اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ایران نے اسرائیل کو تختہ مشق بنا ڈالا تھا اور اس دوران جو ان پر سینکڑوں میزائل برسائے، اب بدلے میں ایران پر اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایران پر اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی۔ مڈل ایسٹ سپیکٹیٹر نامی ایک ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ان خفیہ معلومات آن لائن گردش کرنا شروع ہو گئیں جس پر امریکا تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے اور اس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا۔
اس حوالے سے امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی تشویش ناک ہے، یہ وہ خفیہ دستاویزات ہیں جو امریکا کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا دیکھ سکتے ہیں۔ یہ دستاویزات اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیلات سے متعلق ہیں۔ دستاویزات میں منصوبے میں اسرائیل کے ہتھیاروں کی نقل و حمل کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔
امریکی عہدیدار نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ یہ دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہے جو قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پینٹاگون کی مبینہ دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے لیک ہونے والے اس منصوبے میں کون کون سے ہتھیار اور ممالک شامل ہو سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments