اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں

اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع

ویب ڈیسک: اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے اور پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 تا 18اکتوبر اڈیالا جیل میں ہرقسم کی ملاقاتوں پرپابندی عائد کی تھی، اس کے بعد نئَے حکم نامے میں اس میں مزید 2 دن کی توسیع کی گئی تھی۔
اس کے بعد اب پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سموگ کے باعث پنجاب بھر میں نجی و سرکاری سکول بند