بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے

بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کو دی اور اس نعمت پر اللّٰہ کا شکر بھی ادا کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے یہ خوشخبری تو شیئر کر دی لیکن فی الحال اپنے تیسرے بیٹے کا نام نہیں بتایا لیکن ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور کی 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔
بختاور کے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی رہائی فی الحال نظر نہیں آتی، فضل الرحمن