ملک کو سیاسی انتشار سے بچایا

آئینی ترمیم:فضل الرحمن نے ملک کو سیاسی انتشار سے بچایا ،مفتی تقی عثمانی

ویب ڈیسک: مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے آئینی ترامیم میں مولانا فضل الرحمن کے مثبت کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو شدید سیاسی انتشار سے بچا یا ۔
مفتی محمد تقی عثمانی نے 26ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل کرانے پر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے جس دانشمندی سے اس موقع پر ملک و ملت کی رہنمائی کی اس سے کئی اسلامی مقاصد حاصل ہوئے اور ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ طویل مدت کے بعد قوم کو ایسی خوشی کی خبر ملی ہے۔ اللہ تعالی مولانا فضل الرحمن کی عمر، علم اور جدوجہد میں برکت اور ملک و ملت کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے چینی سفیر کے بیان کو حیران کن قرار دے دیا