نمائندگی کا فارمولا تیار

چیف جسٹس تقرری کیلئے کمیٹی ،پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی کا فارمولا تیار

ویب ڈیسک: 26ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کے لئے خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی متناسب نمائندگی کا فارمولا تیار کر لیا گیا۔
سامنے آنے والے فارمولے کے مطابق 39ارکان قومی اسمبلی پر سیاسی جماعت کو خصوصی کمیٹی میں ایک نشست الاٹ جبکہ سینیٹ میں 21ممبران پر ایک نشست ملے گی۔
فارمولے کے تحت حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو خصوصی کمیٹی میں 4نشستیں ملنے کا امکان ہے جس میں تین ارکان قومی اسمبلی اور ایک رکن سینیٹ سے ہوگا۔
اسی طرح پیپلز پارٹی کو خصوصی کمیٹی میں 3نشستیں ملنے کا امکان ہے جس میں دو ارکان قومی اسمبلی اور ایک رکن سینیٹ سے لیا جائے گا ۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کو بھی خصوصی کمیٹی میں نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
فارمولے کے تحت سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی سے 2جبکہ پی ٹی آئی کو سینیٹ سے ایک رکن ملے گا۔
ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی اور جے یو آئی کو سینیٹ سے ایک، ایک نشست خصوصی کمیٹی میں ملے گی البتہ جے یو آئی کو حکومتی کے خصوصی کوٹے سے ایک نشست ملنے کا بھی امکان ہے۔
آرٹیکل 175اے کی شق 3 اے کی ذیلی شق 1 اور 2 کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں بدتمیزی کا واقعہ،چاقو حملے کی دھمکیاں