ویب ڈیسک: بٹ خیلہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے1 1بچے شدید زخمی ہو گئے ۔
افسوسناک واقعہ مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ کے محلہ شریف آباد میں پیش آیا جہاں آوارہ کتوں نے کاٹ کر11بچوں کو شدید زخمی کردیا ۔
زخمی ہونے والے بچوں کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل لے جایا گیا جہاں کتوں کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے باعث انہیں زخمی حالت میں سیدو شریف سوات کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
بٹ خیلہ کے ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔
رابطہ کرنے پربٹ خیلہ ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹرعرفان الدین کاکہناتھاکہ کل تک ویکسین فراہم کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے لیکن ورثہ کے اسرار پر سوات منتقل کیا گیا ۔
Load/Hide Comments