لکی مروت میں مبینہ ڈاکووں

لکی مروت میں مبینہ ڈاکووں کی مسافر بس پر فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں مبینہ ڈاکووں کی مسافر بس پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعات کے مطابق ضلع لکی مروت میں رات گئے درہ تنگ کے قریب مسافر بس پر مبینہ ڈاکووں نے فائرنگ کر دی، اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ڈرائیور اور ایک خاتون زخمی ہو گئی، اس واقعہ کے بعد ڈرائیور نے جان پر کھیل کر رکنے کے بجائے گاڑی بھگاتے ہوئے 35 کلومیٹر دور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاڑی پر آٹھ گولیاں لگی ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ، اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بس اسلام آباد سے بنوں آ رہی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بس انتظامیہ نے کسی قسم کی دعویداری نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن منصفانہ ، ہار گیا تو شکست تسلیم کروں گا: ٹرمپ