محکمہ صحت کی سرکاری گاڑیوں

محکمہ صحت کی سرکاری گاڑیوں کا احتساب شروع، افسران کو مراسلہ جاری

ویب ڈیسک: مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی سرکاری گاڑیوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے، سرکاری گاڑیوں کی ایچ آر ایم آئی ایس پر انٹری کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے تمام ڈی جیز، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مشیر صحت کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ مِں کہا گیا ہے کہ خریدی گئی، عطیہ کی گئی، پروجیکٹ میں لی گئی تمام گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، جن گاڑیوں کی ڈیش بورڈ پر انٹری نہیں ہوگی، ان کی مرمت و تیل کا بجٹ بند کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی سرکاری گاڑیوں کا احتساب شروع ہوتے ہی ڈی جی آڈٹ کو ڈیش بورڈ پر اندراج کے علاوہ والی گاڑیوں کو فوری رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز، محکمہ صحت کی ایسی تمام گاڑیوں کیخلاف ضروری ایکشن لے جو ایچ آر ایم آئی ایس پر درج نہ ہو۔
مشیر صحت احتشام علی نے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی ریٹائرڈ، ٹرانسفرڈ اور غیر مجاز بندے کیساتھ محکمہ صحت کی گاڑی نظر نہ آئے، اور تین دن کے اندر اندر تفصیل دی جائے اور گاڑیاں واپس نہ آئیں تو ایف آئی آر کاٹیں ان کیخلاف۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ افسران جو گاڑیوں کی تفصیلات مہیا کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں، ان کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، بیرسٹر سیف