ویب ڈیسک: برٹش کنگ چارلس کو آسٹریلیا میں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب آسٹریلین پارلیمنٹ ہاؤس میں خاتون سینیٹر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔ آسٹریلوی سینیٹر نے دوران خطاب کہا کہ تم ہماری خودمختاری کے مالک نہیں، ہمیں ہماری زمین واپس کرو۔
خاتون سینیٹر لیڈیا تھورپ نے دارالحکومت کینبرا میں تقریباً ایک منٹ تک چیخ چیخ کر تقریب میں خلل ڈالا، خاتون نے کہا تم ہمارے بادشاہ نہیں، تم ہمارے لوگوں کی نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہو، تم ہماری خودمختاری کے مالک نہیں۔
خاتون سینیٹر نے برطانوی کنگ چارلس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم ہمیں ہماری سرزمین واپس کرو۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خاتون نے نکلتے نکلتے بھی نوآبادکاری کو گالیاں دیں لیکن ویڈیو میں انھیں سنسر کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments