بی آر ٹی سروس کی نوشہرہ تک توسیع

بی آر ٹی سروس کی نوشہرہ تک توسیع ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے افتتاح کردیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بی آر ٹی سروس کی نوشہرہ تک توسیع کا افتتاح کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے بی آر سروس کو نوشہرہ تک توسیع دے دی گئی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پبی فیڈر روٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا ۔
16 کلومیٹر لمبا یہ فیڈر روٹ بی آر ٹی اسٹیشن سردار گھڑی پشاور سے شروع ہوکر پبی بازار تک جاتا ہے جس پر 12میٹر لمبی چار بسیں چلیں گی جو بیس بیس منٹ کے وقفے سے روانہ ہوں گی۔
مذکورہ روٹ کی بسیں صبح ساڑھے چھ بجے سے لیکر شام سات بجے تک چلیں گی،فیڈر روٹ سے روزانہ کم و بیش چار ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔
پبی فیڈرروٹ پر کل 13بس اسٹاپس ہوں گے جن میں پبی بازار، کاجور، پبی ریلوے اسٹیشن، واپڈا ٹاون،تارو جبہ، ترناب فارم اور دیگر شامل ہیں۔
فیڈر روٹ پر سفر کا دورانیہ 40 منٹ ہو گا، پبی فیڈر روٹ کے افتتاح سے بی آر ٹی فیڈر روٹس کی تعداد اب 18 ہوگئی۔
پبی فیڈر روٹ کے افتتاح سے نوشہرہ اور گردونواح کے عوام کو سفر کی معیاری سہولیات فراہم ہوں گی ۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی مدت ملازمت 5سال کرنے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا تھا، تارڑ