تحریک انصاف انتشار کا شکار

تحریک انصاف انتشار کا شکارہے، عطا ء تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتشار کا شکارہے، پارٹی کے اندر چار گروپ ہیں جو لڑتے رہتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک تاریخی ڈاکیومنٹ ہے،آئینی ترمیم سے عوام کوفائدہ ہوگا، پی ٹی آئی کا ایک گروہ پارلیمنٹ کے اندراور دوسرا باہر ہے، پی ٹی آئی والوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کیے، لیکن کوئی تجویز پیش نہ کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم کے لیے اتفاق رائے کی پوری کوشش کی گئی، پی ٹی آئی والے اپنی اندرونی دھڑا بندی کو پارلیمنٹ کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ پی ٹی آئی والوں نے پارلیمانی کمیٹی کے نام خود دیئے پھرخود ہی شریک نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کامیابی کے بعد ٹرمپ کا پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ