ویب ڈیسک: بنوں میں تعینات پولیس اہلکار لکی مروت میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے، پولیس اہلکار منصور ولد جہانگیر سکنہ نصرخیل نورنگ اپنے بیٹھک کوٹکہ اللہ بخش نصر خیل میں موجود تھا۔
اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، وہ سب ڈویژن وزیر بنوں تھانہ احمدزئی میں تعینات تھے اور رخصت پر تھے۔
یاد رہے کہ لکی مروت میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار بنوں میں تعینات تھے اور رخصت پر آئے ہوئے تھے۔ دو روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سی ٹی ڈی انسپکٹر شیر علی کو مسجد سے نکلتے ہوئے بھی شہید کیا تھا۔
Load/Hide Comments