ویب ڈیسک: اسرائیل کا حزب اللہ قائم مقام سربراہ ہاشمی صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ، ہاشمی صفی الدین کو سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد قاِئم مقام سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشمی صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ اس حوالے سے صیہونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہاشمی صفی الدین تین ہفتے پہلے بیروت حملے میں نشانہ بنے تھے، یاد رہے کہ ہاشمی صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ شہید کے کزن اور داماد ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت حملے میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس چیف حسین علی الزماں کی شہادت کا بھِی دعویٰ کیا گیا ہے، لبنان کی سکیورٹی ذرائع نے ہاشمی صفی الدین سے رابطہ منقطہ ہونے کا کہا تھا، حزب اللہ کی جانب سے خبر کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئِی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان پر حملوں میں شہید شہریوں کی تعداد 2530 ہو گئی ہے، جبکہ ان حملوں میں 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ گزشتہ روز صیہونی ذرائع نے لبنان کے کاروباری مراکز کو بھِی نشانہ بنانے کی وارننگ جاری کی تھی۔
Load/Hide Comments