بینظیربھٹو ویمن یونیورسٹی کے اساتذہ

شہید بینظیربھٹو ویمن یونیورسٹی کے اساتذہ کا پروموشن نا ملنے کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک: شہید بینظیربھٹو ویمن یونیورسٹی کے اساتذہ کا پروموشن نا ملنے کیخلاف احتجاج، متعلقہ حکام سے فوری مسائل حل کرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہید بینظیربھٹو ویمن یونیورسٹی کے اساتذہ نے پروموشن ناملنے کے خلاف احتجاج کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 18 سال سروس کرنے والے بی پی ایس فیکلٹی ممبرز کو پرموشن نہیں دیا جا رہا۔
اساتذہ نے کہا کہ اپ گریڈیشن اور پروموشن میں مسلسل ہیلے بہانوں سے کام لیا جا رہا ہے، پی ایچ ڈی ڈگری کے باوجود بھی پرموشن نہیں دی جا رہی، اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام فوری طور پر مسئلہ حل کریں۔
احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ مطالبات پورے نہ کیے گئے تو گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ،مزید 4دہشت گرد ہلاک