علی امین کے وارنٹ پر عملدرآمد

اسلحہ وشراب برآمدگی کیس،پولیس کو علی امین کے وارنٹ پر عملدرآمدکاحکم

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی، وارنٹ گرفتاری کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشن کو علی امین کے وارنٹ پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں کروایا جا سکا اور نہ تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جا سکی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اس پر ایس ایس پی آپریشن کو علی امین کے وارنٹ پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔
بعدازاں عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے، ان کے ضامن کو طلب کر کے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشن کو علی امین کے وارنٹ پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو حکومتیں چل رہی ہیں، گورنر فیصل کنڈی