ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں پولیو کیس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔
پولیو کیس درہ آدم خیل کے علاقہ بوستی میں سامنے آیا جہاں اڑھائی سالہ محمد ریحان وائلڈ پولیو وائرس ٹائٹ ون کا شکار ہوا ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوہاٹ میں امسال پولیو کیسوں کی تعداد دو جبکہ خیبر پختونخوا میں مثبت کیسوں کی تعداد چھ ہو گئی ۔
اس سے قبل درہ آدم خیل کے علاقہ پایا سے دس ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔
محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں امسال پولیو کیسز کی تعد اداچالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوہاٹ سے لئے گئے کئی ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
Load/Hide Comments