سرکاری ملازمین کی ضمانتیں منظور

ڈی چوک احتجاج : خیبر پختونخوا کے ممبران اسمبلی و سرکاری ملازمین کی ضمانتیں منظور

ویب دیسک: ڈی چوک احتجاج میں گرفتار ہونے والے خیبر پختونخوا کے ایم پی ایزو دیگر کی ضمانتیں منظور ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق 4اکتوبر کوتحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خیبر پختونخوا کے دو ایم پی ایز ملک لیاقت ، انور زیب سمیت پولیس اہلکاروں اور ریسکیو ملازمین سمیت دیگر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔
ممبران صوبائی اسمبلی و دیگر کی درخواست ضمانت پر اے ٹی سی کے حجج عبدالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی ۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایم پی اے ملک لیاقت،انورزیب ، گرفتار پولیس اہلکاروں ریسکیو ملازمین ودیگر کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

مزید پڑھیں:  پہلا ون ڈے کینگروز کے نام، پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست