گرفتار خواتین کو رہا کیا جائے

پی ٹی آئی کی تمام بے قصور گرفتار خواتین کو رہا کیا جائے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام بے قصور گرفتار خواتین کو رہا کیا جائے ۔
بشریٰ بی بی کی رہائی پر جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تمام خواتین جعلی مقدمات میں گرفتار ہیں ، جعلی حکومت اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرتے ہوئے تمام قیدیوں کو رہا کرے ۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ بے گناہ خواتین کو رہا نہ کرنے پر جعلی حکومت کا نام تاریخ میں آئین شکن وقانون شکن کے نام سے یاد رکھا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے احکامات پر پی ٹی آئی خواتین کو اذیتیں دینے کا سلسلہ بند کرنا چاہئے یاسمین راشد بیمار خاتون ایک سال سے نا حق قید کی صعوبتیں برداشت کررہی ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز خود ایک خاتون کے ناطے دوسرے خواتین کا بھی خیال کریں، جعلی حکومت کو اپنی بقا پی ٹی آئی لیڈرشپ کو قید کرنے میں نظر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے بوبر ماڈل ویلج کا افتتاح