سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس : عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:  افغانیوں کی واپسی، مزید 26ہزار سے زائد باشندے اپنے وطن لوٹ گئے