ویب ڈیسک: بجلی کے نرخ میں 86پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری، اس سے قبل جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 37 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ اگست کے بلوں میں چارج کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ برائے اگست 2024 کے معاملے سماعت ہوئی اور اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جبکہ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔
نیپرا نے اس درخواست پر 26 ستمبر 2024 کوعوامی سماعت کی تھی اور اس سے قبل جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 37 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ اگست کے بلوں میں چارج کیا گیا تھا۔ نیپرا نے بتایا کہ اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے مزید 49 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔
یہ ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا اور جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ اس کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ صارفین ، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔
Load/Hide Comments