وزارت داخلہ سے تھریٹس کا ریکارڈ

عمران خان سے ملاقات پر پابندی، وزارت داخلہ سے تھریٹس کا ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک: عدالتی حکم کے باوجود وکلا کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سے تھریٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
اس حوالے سے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ کا باخبر افسر سکیورٹی تھریٹس کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو، اور ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پر پنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پر پابندی لگائی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج پھر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی، جس کیلئے عدالت نے اٹارنی جنرل آفس کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وکلا کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سے تھریٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں بھی اساتذہ سراپا احتجاج، سکولوں کو تالے لگا دیئے گئے