ویب ڈیسک: ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ کی حدود میں واقع فرنٹئیر کانسٹیبلری زام پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران 10 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئَے جبکہ ایک اہلکار لاپتہ ہو گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس، سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری روانہ کر دی گئِ ہے۔ فرنٹئیر کانسٹیبلری زام پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ میں شہید اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔
شہید اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمن، سپاہی اخون زادہ، سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبد الصمد، سپاہی عمران سپاہی بصیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں میں نائیک حمزہ نور، سپاہی حسن، سپاہی صابر ایوب شامل ہیں جبکہ مہتاب نامی اہلکار لاپتہ بتایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments