شہید ایس ایچ او کی نماز جنازہ

بنوں :شہید ایس ایچ او اور محافظ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک: بنوں میں شہید ہونے والے ایس ایچ او اور محافظ کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔
نماز نازہ میں صوبائی وزیر پختون یار کے بھائی ملک حکمت یار خان اور عسکری قیادت سمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیا الدین احمد،اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ و دیگر افسران نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شرکاء نے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی ۔
حکام کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان کا بدلہ ضرور لیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  آئینی بینچز میں14نومبر سے مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگا