بنوں میں کینٹ پولیس پر حملہ

بنوں میں کینٹ پولیس پر حملہ:جوابی کارروائی میں 2حملہ آور ہلاک

ویب ڈیسک: بنوں میں تھانہ کینٹ کی پولیس وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2حملہ آور مارے گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ چند مری میں پیش آیا جہاں تھانہ کینٹ کی پولیس وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو حملہ آور مارے گئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  گورنر فیصل کنڈی کی امیرحیدر ہوتی کی رہائشگاہ آمد، اہم امور پر تبادلہ خیال