قومی ٹیم کو وزیراعلیٰ کی مبارکباد

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو وزیراعلیٰ کی مبارکباد

ویب ڈیسک: 9 سال بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو وزیراعلیٰ کی مبارکباد ، ان کی ستائش کی گئی ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو بھی مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے پاکستانی ٹیم آنے والے دنوں میں بھی اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی پوری قوم کے لئے خوشی کا باعث ہے، پاکستانی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں۔
یاد رہے کہ 9 سال بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو وزیراعلیٰ کی مبارکباد ، ان کی ستائش کی گئی ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو بھی مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  ریاض سمٹ: غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ