کسی بھی جارحیت کے جواب

کسی بھی جارحیت کے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایران

ویب ڈیسک: اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صیہونی اس غفلت میں نہ رہیں کہ ان کے حواب سے معاملہ ختم ہو گیا بلکہ کسی بھی جارحیت کے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اسرائیل کو متناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران نے اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کے جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یکم اکتوبر کے ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل نے 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس دراندازی پر اسرائیل کو متناسب ردعمل کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا.
ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا، تمام ہوائی اڈوں پر صورتحال معمول کے مطابق ہے تاہم ایران نے اگلے نوٹس تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ،8دہشت گرد ہلاک