میرعلی میں پولیس پوسٹ پر خودکش

میرعلی میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملہ، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8افراد شہید

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت8افراد شہید ہو گئے۔ اس واقعہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں خودکش حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ میرعلی کے علاقے عیدک میں پیش ایا، جہاں پولیس پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر اسے دھماکے سے اڑا دیا۔
میرعلی میں پیش آنے والے واقعے میں 4 پولیس اہلکار ، 2 سیکورٹی فورسز اہلکار اور دو عام شہری بھی شہید ہوئے ہیں، دھماکے میں چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد، کیک کاٹا گیا