اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتیں

پابندی ختم، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتیں معمول کے مطابق ہوں گی

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتیں معمول کے مطابق ہوں گی ، اس سلسلے میں عائد کی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی،
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی، رواں ماہ 4 اکتوبر کو سکیورٹی وجوہات کے باعث جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں دہشت گرد حملے کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جیل میں فرضی مشقوں کے باعث بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی، تاہم اب تمام پابندی ختم کر کے اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا