ویب ڈیسک: چیف جسٹس یحیی آفریدی کے حلف اٹھاتے ہی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی۔ جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔
کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد اب کوئی بینچ ان دوججز کی مرضی کے بغیر بنے گا نا ہی کوئی کیس لگے گا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں تین ججز شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ کمیٹی میں سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور ان کے علاوہ دوسرے سینئر جج جسٹس منیب اختر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے، اس سے قبل وہ جوڈیشل کونسل کا حصہ نہیں تھے۔ ان کے علاوہ دو سینئر ججز سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہونگے۔
دوسری طرف ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز میں سے دو سینئر ترین ججز بھی کونسل کا حصہ ہونگے۔
Load/Hide Comments