ویب ڈیسک: حیات آباد میں ٹشو پیپرز اور پیمپرز کی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لئے گورنر خیبرپختونخوا کے ائیرفورس ہیلی کاپٹر فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے حیات آباد فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لئے ائیر فورس ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کمشنر پشاور سے رابطہ کیا، اور متعلقہ حکام کو ہرممکن امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
کمشنر پشاور کی جانب سے امدادی کام کی تفصیلات سے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا گیا، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر ہرممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات کی۔ یاد رہے کہ حیات آباد میں ٹشو پیپرز اور پیمپرز کی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لئے گورنر خیبرپختونخوا کے ائیرفورس ہیلی کاپٹر فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے۔
ریسکیو کے مطابق 20 فائر ویکلز اور 60 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے آپریشن میں مصروف ہیں، پھر بھِی آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اسی وجہ سے خیبر، صوابی، مردان اور چارسدہ سے بھی مزید ریسیکو گاڑیاں طلب کر کے ڈیوٹی پر لگا دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments