ویب ڈیسک: ایران میں پولیس گاڑی پر حملہ کے دوران 10 اہلکار جاں بحق ہو گئے، یہ واقعہ عین اس وقت رونما ہوا جب اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شورش زدہ ایرانی جنوبی صوبے سیستان اور بلوچستان میں پولیس کے قافلے پر حملہ کیا گیا، اس کے تیجے میں ایک اندازے کے مطابق کم از کم 10 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں ایک بڑے حملے کے بعد کیا گیا ہے۔
ایرانی دارالحکومت تہران سے تقریباً 1200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع گوہر کوہ میں ہونے والے حملے کے بارے میں تفصیلات فی الحال پور طرح میسر نہیں ہوئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایران میں پولیس گاڑی پر حملہ کے دوران 10 اہلکار جاں بحق ہو گئے، شرپسندوں کا یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب اس سے تھوڑی دیر قبل اسرائیل نے بعد ایران ر میزائل برسا دیئے تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ حکام کی جانب سے حملے کے لیے فوری طور پر کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، بس صرف اتنی معلومات ہیں کہ اس واقعہ میں 10 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔
Load/Hide Comments