ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے تھانہ میراخیل کی حدود عنی مچن خیل شہباز عظمت خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل فرمان اللہ موقع پر شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل فرمان اللہ پولیس لائن میں ڈیوٹی پر تھے، نماز کے لئے مسجد جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل فرمان اللہ موقع پر شہید ہو گئِے، ان کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، واقعہ کے بعد پولیس نفری نے جگہ جگہ ناکہ بندیاں لگا دیں۔
Load/Hide Comments