کشمیریوں کا یوم سیاہ

بھارتی قبضے کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے 77سال مکمل ہو گئے جس کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہر کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
اسلام آباد میں وزارت امور کشمیر کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ، ریلی کے شرکا نے دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک مارچ کیا۔
ریلی میں لبریشن سیل، حریت کانفرنس کے رہنماں کے علاوہ وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ کے افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، شرکا نے بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے دنیا بھر کے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجیوں نے تقسیم کے منصوبے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کیا اور کشمیریوں کی مرضی کے خلاف خطے پر قبضہ کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صرف 10 ارب کی بولی، پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوسکی