پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن

پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ، پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔ اس مقصد کیلئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے خصوصی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججز کی تقرریاں کرے گا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن نہ صرف ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی پر نگاہ رکھے گا، بلکہ ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی مرتب کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی ایک تہائی تعداد کمیشن کا اجلاس طلب کر سکتی ہے، پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ، فیصلے کو توثیق کیلئے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس حوالے سے دیگر امور بھی عمران خان کے نوٹس میں لائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ اور لبنان میں جھڑپیں، 6 اسرائیلی فوجی ہلاک