ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں جو کہا درست کہا، آج مسلمانوں کا دشمن اسرائیل عمران خان کو بچانے کیلئے محنت کررہا ہے، یہ پاکستان میں اسرائیل کا پیدا کیا ہوا فتنہ ہی ہے۔
انہوں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے گولڈ سمتھ خاندان پر مشتمل اسرائیلی لابی کام کر رہی ہے، مسلمانوں کا دشمن اور ان پر حملے کئے جانے کا مرکزی کردار اسرائیل عمران خان کو بچانے کیلئے محنت کررہا ہے۔ اسرائیلی لابی بانی تحریک انصاف کو ہیرو اور مظلوم بنا کر پیش کررہی ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ آج اسرائیل کی جانب سے لابنگ کی جارہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دیا جائے، امریکا میں اب بھی بانی پی ٹی آئی کے حق میں قرارداد لائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments