ٹک ٹاک پر ترقی کرتے لاہور

ٹک ٹاک پر ترقی کرتے لاہور کی قلعی کھل گئی، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر ترقی کرتے لاہور کی قلعی کھل گئی، لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے گھر لاہور کی اگر یہ صورتحال ہے تو باقی صوبے اور ملک کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔
صوبائی مشیر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ جعلی صوبائی اور وفاقی حکومت کی ترقی صرف اشتہارات کی حد تک محدود ہے، ٹک ٹاک پر ترقی کرتے لاہور کی قلعی کھل گئی، اور لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔ یاد رہے کہ اس فہرست میں‌بھارتی شہر بھی دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئے.
ان کا کہنا تھا کہ اصل میں جعلی حکومت نے پنجاب سمیت پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جعلی راج کماری کی تمام تر توجہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر ہے، وہ صوبے کو کیسے وقت دے پائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی راج کماری مریم نواز جھوٹ کا سہارا لے کر سیاست کرتی ہے، پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں سمیت تمام ادارے دیوالیہ ہوچکے ہیں، بس صرف شریف خاندان کے کاروبار دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ملک کو معاشی بحرانوں نے گھیر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حج پالیسی کا اعلان،اخراجات11لاکھ 75ہزار روپے تک متوقع