لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت، مزید 22 افراد شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے بعد اب لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت دیکھی جانے لگی ہے، حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد صیہونیوں کے وار مزید تیز ہو گئے ہیں، لبنان میں ہونے والی حالیہ کارروائیوں مِیں مزید 22 افراد شہید جبکہ 112 زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے بعلبیک کے گاؤں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حزب اللہ کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز جہاں‌ایک طرف لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت دیکھی جا رہی تھی وہیں حزب اللہ کی جابنب سے ہونے والے راکٹ حملے میں دو اسرائیلی ہلاک اور 8 زخمی ہوئے تھے، اسرائیل کو لبنان میں اپنے کئی فوجیوں کے مارے جانے اور تباہ کن ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ احمدزئی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس نے ناکام بنا دیا