ویب ڈیسک: لوئرکرم میں مقامی آبادی اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ تبادلہ ہوا جس میں 2اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوئر کرم چارخیل بگن میں مقامی آبادی کی جانب سے ٹل سکاوٹ ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، اس دوران 2 اہلکار لائنس نائک توصیف خان اور نائک کامران نواز شہید ہوگئے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، ایف سی اہلکار مقامی آبادی کے جانب سے بند کئے گئے روڈ کو کھولنے کی کوشش کر رہے تھے، کہ واقعہ رونما ہوا۔
زخمیوں اور شہداء کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا، یاد رہے کہ لوئرکرم کے علاقے چارخیل میں مقامی لوگوں نے کل آٹے سے بھرے ٹرک کو لوٹ لیا تھا۔ فائرنگ واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔
Load/Hide Comments