9DFD4D2C D4BF 4FE4 BC1D B15B62807BCE w408 r0 s

کورونا وائرس کیسز میں اضافے کی وجہ سے ایبٹ آباد میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا

ایبٹ آباد: ترجمان ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد احسن حمید کے مطابق کورونا وائرس کیسز میں اضافہ سے ایبٹ آباد میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا، ایبٹ آباد میںCovid-19 کے مریضوں کی تعداد آئے روز بڑھ رہی ہے ،

سمارٹ لاک ڈاون کے تحت ضلع میں 6 یوسیز کو بند کر دیا گیا، پہلے مرحلہ میں وائرس کے پیھلاو کو روکنے کیلئے 14 روز تک سمارٹ لاک ڈاون ہوگا، کیسز کم ہونے تک سمارٹ لاک ڈاون برقرار رہے گا ،

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

ترجمان ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے مطابق لاک ڈاون ایریاز کے رہائشی صرف آشیاء ضروریا کیلئے ہی کچھ ٹائم کیلئے باہر آسکیں گے، بند کی جانے والی یو سیز کے رہائشیوں کو ہسپتال اور ادویات کیلئے باہر آنے کی اجازت ہو گی، جبکہ عوام سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم