ویب ڈیسک: مخصوص نشستیں نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کردی ۔
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
عدالت عظمیٰ میں دائر کی جانے والی درخواست میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا جائے اور کمیشن ارکان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے۔
Load/Hide Comments