مردان میں چوروں کا راج

مردان میں چوروں کا راج، مسجد سے چور بیٹریاں لے اڑلے

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں چوروں کا راج، تھانہ صدر کی چوکی چمتار کی حدود خزانہ ڈھیری مسجد سے چور بیٹریاں لے اڑلے۔ اس واقعے سے پہلے ایک ہفتے کے اندر چوروں کی یہ پانچویں واردات ہے، اس حالیہ واردات میں مسجد عبدالرشید سے دلیرانہ واردات کر کے چوری کر گئے۔
مردان میں چوروں کا راج برقرار ہے تاہم ان کے مقابل تھانہ صدر چوکی چمتار کی پولیس چوروں کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے، علاقے میں منشیات فروش بھی کھلے عام گھوم رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے اصلاح احوال کیلئے ڈی آئی جی ، ڈی پی او مردان سے چوروں اور منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر، فضا مضر صحت قرار