ویب ڈیسک: اپراورکزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے، اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، واقعہ میںایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گیا جبکہ ہسپتال میں دوران علاج دوسرا پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہار گیا. جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
اپراورکزئی علاقہ ڈبوری بادان کلے میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ اس دوران ایک پولیس ہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس اور فرنٹئیر کور نے موقع پر جواںمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، جبکہ اس دوران ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا۔
اس حوالے سے ایس ڈی پی او اپراورکزئی محمد رحیم نے بتایا کہ اپر اورکزئی ڈبوری علاقہ بادان کلے میں پولیو ٹیم کام کر رہی تھی کہ مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں سید حمید نامی پولیس جوان موقع پر شہید ہو گیا جبکہ دوسرا پولیس اہلکار مزمل شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی نعش شمیت زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم زخمی وہاں جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور فرنٹئیر کور کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد مار دئے گئے ہیں۔
واقعہ کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ یاد رہے کہ اپراورکزئی پولیس اور ایف سی کی بروقت کاروائی کی بدولت تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالات میں پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔
یاد رہے کہ اپراورکزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے، اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر جبکہ دوسرا ہسپتال میںجام شہادت نوش کر گیا . جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
Load/Hide Comments